ایران نے صرف پانچ سیکنڈ میں کورونا وائرس کا پتا چلانے والی ٹیکنالوجی بنا لی، حیران کن خبر آ گئی

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے 5 سیکنڈ میں 100 میٹر کے دائرے میں موجود کورونا وائرس کا پتا چلانے والی ٹیکنالوجیایران کے سرکاری میڈیا کےمطابق افتتاحی تقریب پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں کی گئی۔ایرانی فوج کی تیار کی گئی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں میں یا مقامات پر موجود کورونا وائرس کا 5 سیکنڈ میں پتا چلایا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں ایک آلہ مقناطیسی میدان پیدا کرتا ہے جو اطراف کے مقامات کی اسکریننگ کرتا ہے۔ متعارف کرا دی  ہےاس آلے پر نصب اینٹینا انفکیشن کا شکار افراد یا آلودہ مقامات کی جانب نشاندہی کرتا ہے۔ اس طریقے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ بیمار یا مشتبہ افراد کے خون کے نمونے لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔کورونا وائرس کا پتا چلانے والے اس آلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔ایران کے مختلف اسپتالوں میں اس ٹیکنالوجی کی جانچ کرلی گئی ہے اور اس کے نتائج 80 فیصد تک درست رہے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے اب تک 76 ہزار 389 لوگ متاثر جب کہ 4 ہزار 777 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان کے سابق کرکٹر کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

کورونا وائرس ،لاہور کے مزید چار علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ