ے علاوہ ؟؟ آٹھ بچوں کی ماں سے فردوس عاشق اعوان کا غیر حساس سوال
والے ضرورت مند افراد کے لیے احساس کے نام سے مالی امداد کا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔ عملی طور پر اس کا جائزہ لینے کے لیے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مارکیٹ کا رخ کیا تو وہاں موجود خاتون سے ایسا شرمناک سوال پوچھ لیا کہ ان پر سخت تنقید شروع ہو گئی ہے۔
ایک کریانہ سٹور پر موجود خاتون سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استفسار کیا کہ یہ میسج آپ نے کب موصول کیا تھا؟ خاتون نے بتایا کہ کل میسج آیا تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پھر استفسار کیا کہ ان پیسوں کا کیا کریں گی جس پر خاتون نے بتایا کہ آٹھ بچے ہیں اور۔۔۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جوابی سوال کیا ، آٹھ بچے ہیں؟ اثبات میں جواب ملنے پر پھر پوچھا کہ خاوند کیا کام کرتا ہے اس کام کے علاوہ، ہیں؟ ان کے اس سوال پر متعلقہ خاتون شرما گئیں اور موقع پر موجود افراد ہنسنے لگے
Comments
Post a Comment