کل 19اپریل سے ہفتہ وار6 ہزار پاکستانی واپس آسکیں گے

ایک ہفتے میں پاکستانیوں کی واپسی کی تین گنا صلاحیت بڑھا دی ہے، اگلے ہفتے پاکستانیوں کی واپسی کی تعداد7 ہزار سے زیادہ کردیں گے، اس ہفتے آسٹریلیا اورملائشیاء سے بھی پروازیں آئیں گی۔مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کی میڈیا بریفنگبرائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ کل 19اپریل سے ہفتہ وار6 ہزار پاکستانی واپس آسکیں گے، ایک ہفتے میں پاکستانیوں کی واپسی کی تین گنا صلاحیت بڑھا دی ہے، اگلے ہفتے پاکستانیوں کی واپسی کی تعداد7 ہزار سے زیادہ کردیں گے، اس ہفتے آسٹریلیا اورملائشیاء سے بھی پروازیں آئیں گی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے جتنے بھی اوورسیز پاکستانی ہیں جنہوں نے واپس آنا تھا لیکن ابھی تک واپس نہیں آسکے۔ ہم ان واپسی کیلئے تیاری کررہے تھے کہ ہمارے شہروں میں قرنطینہ اور ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھ جائے، اور ہم سب پاکستانیوں کومحفو ظ طریقے سے واپس لاسکیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس صلاحیت ہے کہ ہم 2 ہزار پاکستانی واپس لارہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان کے سابق کرکٹر کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

کورونا وائرس ،لاہور کے مزید چار علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ